• news

عطےات جمع کرنے والی تنظےموں کو رےگولےٹ کرنے کےلئے کمشن قائم کرنےکا فےصلہ

اسلام آباد (عترت جعفری) ملک بھر مےں عوام سے عطےات جمع کرکے کام کرنے والی ہزاروں فلاحی تنظےموں کو رےگولےٹ کرنے اور انکی سرگرمےوں پر نظر رکھنے کیلئے”چےرٹی کمشن“ قائم کرنے کا فےصلہ کےا گےا ہے اور اس ای سی پی کو ہداےت کی گئی کہ اس سلسلہ مےں قانون کا مسودہ تےار کےا جائے۔ ذرائع نے بتاےا ہے کہ اےسے شواہد بھی سامنے آچکے ہےں جن مےں دہشت گردی اور انتہا پسندی مےں ملوث تنظمےں فلاحی کاموں کی آڑ مےں ہر سال اربوں روپے جمع کررہی ہےں تاہم ان کے اخراجات کی کوئی تفصےل سامنے نہےں آئی۔ذرائع نے بتاےا ہے کہ گزشتہ ہفتہ وزےرخزانہ کی صدرت مےں منعقد ہونے والے اےک اجلاس مےں صورتحال پر غورکےاگےا اور ےہ تجوےز دی گئی کہ”چےرٹی کمشن“قائم کرکے فلاحی تنظمےں جو عوام سے پےشہ لےتی ہےں کو حساب کتاب پےش کرنے کا اس طرح پابند بناےا جائے جےسے کمپنےز اپنا حساب کتاب جمع کرائےں۔اےس ای سی پی نے مسودہ قانون کی تےاری پر شروع کردی ہے۔
کمشن/فےصلہ

ای پیپر-دی نیشن