• news

پاکستان کیری لوگر بل کی امداد کا اہل ہو گیا ہے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن(صباح نےوز)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستانی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف موثر کردار کے صداقت نامے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد پاکستان کیری لوگر بل کی امداد کا اہل ہوگیا ہے۔ امریکہ نے پاکستانی حکومت کے دہشتگردی کے خلاف مثبت کردار کی تصدیق کر دی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور پاک فوج کی کوششوں سے دہشت گردی میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے۔ جان کیری کی تصدیق سے پاکستان کیری لوگر بل کی امداد حاصل کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ اس ماہ پاکستان کا دورہ بھی کریں گے اور اسلام آباد میں سٹریٹجک مذاکرات کی قیادت کریں گے جبکہ گیارہ جنوری کو گاندھی نگر میں ہونے والے وائیبرنٹ گجرات سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے۔
کیری لوگر





ای پیپر-دی نیشن