• news

قلعہ سیف اللہ: نامعلوم افراد نے سرعام گاڑیوں سے 10 افراد کو شناخت کے بعد اغوا کرلیا، 5 بازیاب

ژوب (این این آئی) گذشتہ شب ژوب کوئٹہ ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے مسافر بس اورگاڑی سے دس افراد اتار کر اغوا کر لئے گئے۔ سکیورٹی فورسز کا سراغ رساں کتوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 5 کو بازیاب کرا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں کوئٹہ نیشنل ہائی پر ژوب آنے والی مسافر بس اور گاڑیوں کو گن پوائنٹ پر روک کر مسافر گاڑیوں سے اتار کرکارڈ چیک کئے اور شناخت کے بعد 10 مسافروں کو گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے۔ مغویوں میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ملازم فیض الحق، ڈاکٹر ولی خان مندوخیل، نورالحق مندوخیل، نجی بنک کے منیجر سلیم کاکڑ، شاہد خان یوسفزئی، لیاقت عبدالظاہر، حبیب اللہ، ڈرائیورغلام گاڑی سمیت اور عبدالجبار شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور 5 مغویوں کو رات گئے بازیاب کرا لیا گیا۔
10 افراد اغوا

ای پیپر-دی نیشن