آپریشن خیبر ون کے باعث بے گھر ہونےوالے افراد کی تعداد 6 لاکھ تک پہنچ گئی
اسلام آباد (اے پی پی) پاک فوج کی جانب سے خیبرایجنسی میں جاری آپریشن خیبرون کے نتیجہ میں بے گھر افراد کی تعداد 6 لاکھ تک پہنچ گئی۔ خیبرایجنسی کے بے گھر افراد کے تین لاکھ 65 ہزار 404 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے نتیجہ میں نقل مکای کرنے والے بے گھر افراد آئی ڈی پیز کی تعداد 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق بے گھر افراد کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے مختلف چیک پوسٹ پر بے گھر افراد کے تین لاکھ 65 ہزار 404 بچوں کی پولیو کے خاتمہ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بے گھر افراد کی رجسٹریشن کی تصدیق کا عمل جاری ہے‘ تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی طرح مالی امداد کی جائے گی۔ حکام کے مطابق بے گھر افراد میں 100 کلوگرام خوراک اور سردی سے بچاﺅ کیلئے گرم کمبل تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
بے گھر افراد