• news

علی پور چٹھہ: چوک سجانے پر تکرار، کئی افراد کیخلاف مقدمہ اور پولیس چھاپوں کیخلاف مظاہرہ، 5 گھنٹے تک سڑک بلاک

علی پور چٹھہ (نامہ نگار) پولیس کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر گوجرانوالہ روڈ 5 گھنٹے تک بلاک کردی۔ تفصیلات کے مطابق 11 ربیع الاول کی رات پولیس اہلکاروں اور بوہڑوالہ عثمان غنی چوک کو سجانے والوں میں تکرار ہو گئی پولیس نے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بعدازاں ربیع الاول کی شام پولیس کی بھاری نفری نے لوگوں کے گھروں میں چھاپے مار کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس تشدد سے ظفر اقبال مرزا کی اہلیہ کا حمل ضائع ہو گیا۔ پولیس گردی کے خلاف شہریوں نے گوجرانوالہ روڈ پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مذاکرات کی ناکامی پر پولیس نے کریک ڈاﺅن کرکے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او نے اپنے موقف میں کہا کہ کسی خاتون کا حمل ضائع نہیں ہوا۔
پولیس کیخلاف مظاہرہ

ای پیپر-دی نیشن