پرویز خٹک نے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ واپس لے لیا
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعلی خیبر پی کے پرویز خٹک نے بلدیاتی الیکشن بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کے مطالبے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمشن کا ایک اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی سربراہی میں ہوا جس میں پرویز خٹک بھی شریک تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان نے کہا ہے بائیومیٹرک سسٹم کی شفافیت پر اعتماد نہیں ہے اس لئے خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت نہیں ہونگے۔ خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات رائج نظام کے تحت ہی کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ووٹنگ پر کافی مسائل کا سامنا تھا اور بائیومیٹرک سسٹم کی شفافیت پر مکمل اعتماد نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے بتایا بائیومیٹرک سسٹم کے نتائج تسلی بخش نہیں نکلے۔ خیبر پی کے میں حلقہ بندیاں سوا سال پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں۔ اپریل تک بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائیگا ¾ پولنگ مئی یا جون میں ہو سکتی ہے۔
پرویز خٹک مطالبہ واپس