چارہائیکورٹس بارایسوسی ایشنزنے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کردی
اسلام آباد(آن لائن) ملک کی چار ہائیکورٹس بار ایسوسی ایشنز نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کردی، بار ایسوسی ا یشنز کے صدور نے کہا ہے کہ انتظامیہ اپنی ناکامیوں کا زلزلہ عدلیہ پر گرانا چاہتی ہے، ملٹری کورٹس کے نام پر سول عدلیہ پر عدم اعتماد جمہوریت پر بدنما داغ ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت چوہان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کا حل فوجی عدالتیں نہیں ہیں، اس سے مزید منفی رجحان پیدا ہوگا۔ سندھ ہائیکورٹ کے صدر عابد زبیری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام مناسب نہیں ہے۔ پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر عیسیٰ خان نے کہا کہ ملٹری کورٹس سول عدلیہ پر عدم اعتماد ہے، جو ہماری جمہوریت پر بدنما داغ ہوگا۔
مخالفت