• news

3 ارب 81 کروڑ32 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، 6 ملزم گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) اے این ایف نے ملک کے مختلف حصوں میںکی گئیں7کارروائیوں کے دوران 568 کلوگرام ہیروئن اور36 کلوگرام چرس برآمد کر لی، جن کی مالیت عالمی منڈی میں تقریباً 3 ارب 81 کروڑ 32 لاکھ روپے ہے۔ ان کارروائیوںکے دوران اے این ایف نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ایک گاڑی ضبط کر لی۔ اطلاع موصول ہوئی کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک گروہ ہیروئن کی بھاری مقدار بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے کراچی منتقل کرنے کاارادہ رکھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن