پنجاب میں پختونوں کو پکڑ کر کہا جاتا ہے یہ دہشت گرد ہیں، زاہد خان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ صرف پختون نہیں دہشت گرد ہر زبان بولنے والوں میں موجود ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پختونوں کو پکڑ کر کہا جاتا ہے کہ یہ دہشت گرد ہیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔