سینیٹر مشاہد اللہ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیاہے۔تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے وفاقی وزیر کا حلف لیا۔ ان کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ کو کابینہ ڈویژن کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ مشاہد اللہ نے خرابی صحت کے باعث بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا قلمدان لینے سے معذرت کر لی۔