• news

بابر یعقوب فتح محمد چیف سیکرٹری پنجاب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاقی حکومت نے پاکستان ایگزیکٹو سروس کے گریڈ 22کے افسر بابر یعقوب فتح محمد فیڈرل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو ٹرانسفر کرکے چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا وہ اس سے قبل چیف سیکرٹری بلوچستان، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، سیکرٹری امور کشمیر، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب، ڈی سی گوجرانوالہ ، ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر اہم پوسٹوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ بابر یعقوب فتح محمد کا تعلق 9ویں کامن سے ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی پوسٹ نوید اکرم چیمہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد یکم جنوری 2015ء سے خالی تھی کئی سینئر افسران چیف سیکرٹری کی دوڑ میں شامل تھے گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بابر یعقوب فتح محمد کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن