پینٹنگولر کرکٹ کپ : بلوچستان وارئیر نے سندھ نائٹس کو 8 رنز سے ہرا دیا
لاہور+کراچی(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) ینٹنگولر کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں بلوچستان وارئیر نے سندھ نائٹس کو 8 رنز سے ہرا دیا۔ بلوچستان وارئیر نے 249 رنز بنائے‘ اظہر علی نے 117رنز بنائے جبکہ سمیع اسلم نے 48، ایاز تصور نے 30 اور صہیب مقصود نے 33 رنز بنائے۔ سہیل خان نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہ زیب احمد نے 2، میر حمزہ اور فواد عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 250رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم اسد شفیق کی سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 241 رنز تک پہنچ سکی۔ اسد شفیق نے 100 رنز بنائے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں فضل سبحان نے 22، فیصل اقبال نے 50 اور انور علی نے 24 رنز سکور کئے۔ بلوچستان کی جانب سے راحت علی نے چار، ضیاء الحق نے 3 اور ذوالفقار بابر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آخر میں بلوچستان کے اظہرعلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔