ماشو خیل: غیرت کے نام پر بہن بھائی سمیت 3افراد قتل، مقدمہ درج
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کے مضافاتی علاقہ بڈھ بیر ماشو خیل میں غیرت کے نام پر بہن بھائی سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ مسماۃ نیلم نے رپورٹ درج کراتے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران سیداحمد شاہ دیوار پھلانگ کر ان کے گھر میں داخل ہوا اور اس کی نند ماویلہ دختر ظاہر خان کے کمرے میں گھس کر دروازہ اندر سے بند کردیا اس دوران اسکے شوہر فہیم ولد ظاہر خان نے کمرے کے دروازے پر دستک دی تو اندر سے سید احمد شاہ نے فائرنگ کردی جس پراس کے شوہر نے بھی جوابی فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں اس کا شوہر احمد شاہ اور ماویلہ ہلاک ہوگئے پولیس کاکہناہے کہ فہیم نے غیرت کے نام پر ماویلہ اور سید احمد شاہ کو قتل کیا اور اس دوران سید احمد شاہ کی فائرنگ سے فہیم بھی جاں بحق ہوگیا پولیس نے تہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔