امریکہ میں برفانی طوفان، 21 ریاستوں میں نظام زندگی منجمد ہو گیا
واشنگٹن ( صباح نیوز) واشنگٹن سے میری لینڈ تک امریکہ کی اکیس ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی منجمد ہوگیا۔ سینکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث واشنگٹن اسٹیٹ کا قریبی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ امریکہ میں جما دینے والی سردی کا آغاز ہو گیا ہے۔ امریکی ریاست میں موسمیاتی وارننگ اور الرٹ جاری کردیے گئے ہیں۔ شکاگو میں خون جما دینے والی سرد ہواؤں کیساتھ درجہ حرارت منفی پچیس جبکہ منیاپولس میں پچاس ہوگیا جس کے بعد تعمیراتی کام روک دیے گئے۔ طوفانی ہواؤں سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ پانچ سو سے زائد ملتوی کردی گئیں۔مغربی ساحلوں میں موسلا دھار بارش کے بعد متعدد علاقے زیر آب آگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مکانات گر گئے جبکہ واشنگٹن کا دیگر ریاستوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔