• news

امریکی ڈاکٹر وارن سٹائن کو اغوا کرنے والے مجرم کو تین مرتبہ سزائے موت

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت  نے  امریکی ڈاکٹر کو اغوا کرنے والے مجرم کو مختلف دفعات میں تین مرتبہ سزائے موت  سنا دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج نے کوٹ لکھپت جیل ہائی سکیورٹی زون میں سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں امریکن ڈاکٹر (وارن سٹائن) کو اغوا کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم حافظ عمران کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت تین مرتبہ سزائے موت پانچ لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی پر مزید چھ سال قید جبکہ مجرم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارکن مجرم حافظ عمران  نے امریکن ڈاکٹر وارس سٹائن کو اغوا ء  کے بعد  اپنے گرفتار ساتھی طالبان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت  13 اگست  2011 ء کو مقدمہ درج کرکے چالان سماعت کے لئے خصوصی عدالت کو بھجوایا۔

ای پیپر-دی نیشن