• news

تھر ایکسپریس میں گنجائش سے زائد مسافر سوار کرنے پر ریلوے کے 6 ملازم معطل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تھر ایکسپریس میں گنجائش سے زائد مسافروں کو سوار کرانے پر ریلوے کے 6 ملازمین معطل کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق 23 اکتوبر 2014ءکو تھر ایکسپریس میں 100 سے زائد مسافروں نے بغیر ریزرویشن سفر کیا تھا۔ ٹرین میں 900 مسافروں کی نشستیں بک تھیں، حکام کی ہدایت پر اضافی مسافروں کو بٹھایا گیا۔ بھارت جانے والی ٹرین سے آنے والے 100 سے زائد مسافروں نے زیرو پوائنٹ پرامیگریشن کرایا۔
ڈی ایس ریلوے نثار میمن کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اکتوبر میں بوہری جماعت کے افراد کا رش تھا۔
6 ملازم معطل

ای پیپر-دی نیشن