باجوڑ ایجنسی: گھر میں موجود بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، دو شدید زخمی
باجوڑایجنسی (آئی این پی) باجوڑ‘ تحصیل برنگ کے علاقے اصیل ترغاﺅ میں گھر میں پڑا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ملک نور سالی کے گھر میں بارودی مواد اچانک پھٹنے کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میںایک شخص لقمان جاں بحق جبکہ عزیز اور عمران شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بارودی مواد کو پہاڑ کی کٹائی کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
باجوڑ ایجنسی / دھماکہ