• news

کراچی بندرگاہ پر94ہزار ٹن سامان اتارا ،لادا گیا

کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی کی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 94ہزار 463ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اور ان پر لادا گیا اس میں48 ہزار 176 ٹن درآمدی اور46ہزار287ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔ درآمدی سامان 9 ہزار25ٹن راک فاسفیٹ 30ہزار 700 ٹن پیٹرولیم وتیل ‘8ہزار451ٹن جنرل کارگو اوربرآمدی سامان 120ٹن بلک کارگو‘13ہزار676ٹن سیمنٹ 16 ہزارٹن ٹالکم پاﺅڈر‘16ہزار491ٹن جنرل کارگو پرمشتمل تھا۔ اس دوران 5 بحری جہاز کراچی ‘ گیما‘ٹروسو‘ہیگلولینڈ اور ٹرسٹ برتھوں پر لنگرانداز ہوئے جبکہ 3 بحری جہاز وان ہے 172‘ سونگا پیس اورپوسین بندرگاہ سے روانہ ہوگئے ۔ کے پی ٹی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مزید 6 بحری جہازوں کی بندرگاہ آمد متوقع ہے ان میں ہنڈائی بینکاک ‘نادرن پریلیوڈ‘ الطونیہ ‘شکاگو‘ کوٹا کستوری اور کوسکو کوبے شامل ہیں یہ بندرگاہ پر کنٹینرز اتاریں گے اورجنرل کارگو لادیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن