• news

ایف پی سی سی آئی کو غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت

 لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف نے ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب صدر میاں محمد ادریس کو نئے سیکٹرز میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں فروغ کے لیے جامع تجاویز مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔ انہوں نے ٹیلی فون پر میاں محمد ادریس کوفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے انتخاب سے ملکی معیشت کی بحالی میں مدد ملے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن