ڈیرہ غازی خان : فرقہ وارانہ قتل کے مقدمہ میں 5 افراد کو عمرقید، 29 بری
ڈی جی خان (نوائے وقت رپورٹ) تھانہ چوٹی ڈیرہ غازی خان کے فرقہ وارانہ قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ ملزمان نے 2010ءمیں حافظ عبداللہ نامی شخص کو قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی تھی۔ 34 ملزمان میں سے 29 کو بری کر دیا گیا۔ 5 ملزمان کو عمرقید کی سزا سنا دی گئی۔ اے ٹی سی سے سزا پانے والوں میں فہد، سلمان، فتح، ریاض اور اقبال شامل ہیں۔
قتل مقدمہ/5 کو عمرقید