• news

ایل پی جی قیمتوں کے تعین کا اختیار اوگرا سے واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا اختیار اوگرا سے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے وزارت پٹرولیم نے ایک سمری تیاری کی ہے جو مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لینے کے بعد وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے بھیجی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایل پی جی مافیا اور اوگرا کے مبینہ باہمی رابطوں کو ختم کرنے کیلئے اب ایل پی جی گیس کی قیمتوں کا تعین اور ریگولیٹری اختیارات واپس لئے جائیں گے اور حکومت خود ایل پی جی سیکٹر پر نظر رکھے گی ۔
ائر پورٹ حملہ کیس: شاہد اللہ شاہد اور ملا فضل اللہ سمیت 8 ملزموں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
کراچی (این این آئی)کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایئرپورٹ حملہ کیس میں شاہد اللہ شاہد اور ملا فضل اللہ سمیت 8 مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے جبکہ پولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مزید مہلت طلب کی۔ سماعت کے دوران دیگر ملزمان سرمد صدیقی، ندیم بارگر اور آصف ظہیر پیش ہوئے۔ جنہیں عدالت نے جیل بھجواتے ہوئے سماعت15 جنوری تک ملتوی کر دی۔
لالہ موسیٰ : مالک مکان افغان باشندے سمیت گرفتار، حافظ آباد پولیس نے زیر حراست مشکوک افغانی چھوڑ دیا
لالہ موسیٰ/ حافظ آباد (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) صدر پولیس لالہ موسیٰ نے نواحی گاﺅں چھوکر کلاں میں چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر کرا یہ کے مکان میں رہائش پذیر افغان عبدالواحد ولد نور حسین کو گرفتار کرکے اس کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ مکان کے مالک محمد باقرکے خلاف بھی غیر قانونی طور پر کرایہ پر مکان دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے اسے بھی گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں حافظ آباد کے ساگر روڈ سےحساس ادارے کے اہلکاروں نے مشکوک افغان باشندے کو حراست مےں لےکر سٹی پولےس کے حوالے کردےا۔ پوچھ گچھ پروہ انہیںکوئی معقول جواب نہ دے سکا۔ مذکورہ شخص کو افغانستان سے آئے اےک ڈےڑہ ماہ ہوا تھا جس پر خفےہ اےجنسی کے اہلکاران نے مشکوک نوجوان کو تھانہ سٹی پولےس کے حوالے کردےا۔ جہاں پولےس نے اس کے خلاف کاروائی عمل مےں لائے بغےر اسے چھوڑ دےا۔بتاےا گےا ہے کہ اس افغانی باشندہ کے پاس کوئی شناختی کارڈ ےا شناختی ثبوت نہ تھا۔



پٹرولیم مصنوعات پر 5 فیصد
 سیلز ٹیکس، ہائیکورٹ نے بحث کیلئے فریقین کے وکلاءکو طلب کرلیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس بڑھانے کے حکومتی اقدام کے خلاف دائر درخواست کی سماعت انتیس جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو مزید بحث کے لئے طلب کرلیا۔ تاجر رہنما نعیم میر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر سیلز ٹیکس نافذ کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اختیار دے رکھا ہے۔
وکلاءطلب

ای پیپر-دی نیشن