• news

کراچی: زرداری کی زیرصدارت اجلاس، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے

کراچی (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت بلاول ہائوس میں پولیس ایمرجنسی سروسز اور انسداد دہشت گردی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، شیری رحمن، وزیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ، آئی جی سندھ، اے آئی جی ایس ایس یو اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ ایک دوسرے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے آصف علی زرداری کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ عملدرآمد پلان پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں پھانسیوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد کی حکمت عملی طے کرلی گئی۔ زرداری نے سکولوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی۔ آصف زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وسائل بروئے کار لائے۔ سرکاری اور نجی سکولوں کی سکیورٹی کو ترجیح دی جائے، سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کئے جائیں تاکہ پشاور جیسا واقعہ نہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن