تھر: غذائی قلت سے مزید 4 بچے دم توڑ گئے
تھرپارکر (این این آئی) ضلع تھرپارکر میں خوراک کی کمی کا شکار مزید چار بچے دم توڑ گئے، مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 297 ہوگئی۔تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں سے خوارک کی کمی اور بیماریوں میں مبتلا بچوں کو ضلع بھر کے ہسپتالوں میں لائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ٗ سول ہسپتال مٹھی میں تین ماہ کا رمیش، چھ ماہ کی دھن بائی اور ایک نومولود بچہ دم توڑگیا ٗ چھاچھرو میں چار دن کی بچی غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئی تین بچوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال مٹھی سے حیدرآباد منتقل کردیا گیا ٗ سول ہسپتال مٹھی باون، ڈیپلو نو، اسلام کوٹ انیس، ننگرپارکرچھ اور چھاچھرو میں 21 بچے زیر علاج ہیں۔