• news

ہائیکورٹ کی بھتہ خور فہرست میں ایم کیو ایم سرفہرست ہے‘جے یو آئی

پشاور(بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (ف)کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان اور نائب امیر مولانا رفیع اللہ، مولانا عطاء الحق درویش نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ دہشت گردوں کو بچانا چاہتی ہے 21 ویں ترمیم کا پہلا انصاف کراچی کی پھانسیاں رک گئیں ایم کیو ایم کو آئینہ دکھایا تو ناراض ہو گئے عدالت عالیہ کی بھتہ خور لسٹ میں جمعیت علماء اسلام نہیں ایم کیو ایم کا نام سرفہرست ہے دلیل کے بجائے بازاری زبان استعما ل کرنا ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے جبکہ بلیک میلنگ ان کی سیاست کا حصہ ہے اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ سچ اور دلیل کی بات سے سیخ پا ہو کر ایم کیو ایم نے جو زہر اگلا ہے اور ہماری میڈیا نے جس انداز سے اسے اچھالا ہے یہ ایک منصوبہ بندی کا حصہ ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کو مذہب سے جوڑنا مذہب کے خلاف اعلان جنگ ہے دہشت گردوہ کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، 21ویں ترمیم کا بادل نخواستہ قبول کرنے کا عندیہ دیا تھا لیکن تحفظات کو یکسر مسترد کرکے پارلیمنٹ پر شب خون مارا گیا انھوں نے کہا جمعیت علماء اسلام کے موقف کی تائید رضا ربانی کے آنسو اور اعتراز احسن کے ریمارکس بھی کررہے تھے انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام نے قانون اور آئین کی پاسداری کی ہمیشہ جنگ لڑی ہے جبکہ ایم کیو ایم نے مفادات، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، قتل وغارت گردی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے جسکا ثبو ت عدالت کے فیصلہ سے بھی ملتا ہے ایم کیو ایم دلیل سے بات کرنے کے بجائے بدمعاشی پر اترآئی ہے لیکن ایم کیو ایم پر واضح ہو کر جمعیت علماء اسلام نے انگریزوں کی بدمعاشی قبول نہیں کی اور انکا مردانہ وارمقابلہ کیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن