محکمہ داخلہ پنجاب نے اکرام الحق کو اکرم لاہور ی سمجھ کر ڈیتھ ورانٹ حاصل کئے
لاہور( صباح نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے اکرام الحق لاہوری کو اکرم لاہور ی سمجھ کر ڈیتھ ورانٹ حاصل کرلئے جبکہ دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث اکرم لاہور ی کو 12 سال سے پولیس تفتیش کیلئے سندھ سے پنجاب منتقل ہی نہیں کرسکی، الٹا وزیراعلیٰ سے شاباش لیتی رہی ۔