• news

فوجی عدالتوں میں دہشتگردی کے مقدمات تحقیقات کے بعد بھیجے جائینگے: سردار یوسف

راولپنڈی (انٹرویو: سلطان سکندر) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف خان نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں صرف دہشت گردی کے مقدمات پوری چھان بین اور تحقیقات کے بعد بھیجے جائیں گے جب دینی مدارس یہ سمجھتے ہیں کہ کسی مدرسے کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تو فوجی عدالتوں‘ 21ویں ترمیم اور نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں ان کے تحفظات بلاجواز ہیں۔ اس کے باوجود ہم دینی مدارس کے تحفظات پر گفت وشنیدکے لئے تیار ہیں۔ مولانا فضل الرحمن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ وزیراعظم نے دو تین میٹنگیں کرنے کے بعد آئینی ترمیم پیش کی انشاء اﷲ مولانا فضل الرحمن حکومتی سیٹ اپ میں شامل رہیں گے جماعت اسلامی خیبر پی کے میں پی ٹی آئی کے ساتھ مخلوط حکومت میں شامل ہے جبکہ پی ٹی آئی نے بھی 21ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کی حمایت کی ہے۔ وہ جمعہ کو سہ پہر مانسہرہ سے کراچی جاتے ہوئے راولپنڈی میں مختصر قیام کے دوران نوائے وقت کو انٹرویو دے رہے تھے میڈیا کوآرڈینیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر ان کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن