• news

50 لاکھ سے زائد کی وارداتیں، 5 کاریں، 15 موٹرسائیکلیں چوری

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقہ تکبیر بلاک کے رہائشی الیاس کے گھر سے 16 لاکھ روپے مالیت، ناب ٹاؤن جے ٹو جوہر ٹاؤن کے رہائشی رفیق کے گھر سے 10 لاکھ، مصطفٰی ٹاؤن کے علاقہ کینال ویو کے رہائشی منیر کے گھر سے 10 لاکھ، مناواں میں ایک میڈیکل سکیم کے رہائشی اللہ وسایا کے گھر سے 8 لاکھ، مغلپورہ لاریکس کالونی کے رہائشی علی حسن کے گھر سے 6 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے گرین ٹاؤن سی ٹو سے مبشر اور اس کی فیملی سے 6 لاکھ روپے مالیت، نواب ٹاؤن میں اشتیاق کی فیملی سے 5 لاکھ روپے مالیت، نشتر کالونی اعظم چوک میں بابر اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ مالیت، ہربنس پورہ فتح گڑھ میں ڈاکٹر اویس اور اس کی فیملی سے سوا لاکھ روپے مالیت، مناواں میں غلام مرتضٰی اور اس کی فیملی سے 59 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن بی بلاک میں یاسر کے دفتر سے ایک لاکھ 70 ہزار، شادباغ مین بازار مکھن پورہ میں احسن کی دکان سے 57 ہزار، جوہر ٹاؤن شاہ دی کھوئی کے قریب زوہیب خان اور فیضان سے ڈیڑھ لاکھ، ٹاؤن شپ میں اقبال سے 85 ہزار روپے، چوہنگ میں یاسین سے34 ہزار مصطفی آباد میں سرفراز سے26ہزار، لیاقت آباد میں زاہد سے 21ہزار، نصیر آباد میں صائمہ سے19ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے شادمان سے انور اور مسعود، ہنجروال سے عمر اکبر، شفیق آباد سے عمران، جوہر ٹائون سے مدثر کی کاریں جبکہ سبزہ زار سے زین، گرین ٹائون سے غلام رسول، ٹاون شپ سے حسن، ستوکتلہ سے حیدر، نصیر آباد سے اسلم، گارڈن ٹائون سے رضوان، اچھرہ سے جواد، اسلام پورہ سے نصیر، شاہدرہ سے فرخ، نولکھا سے شاہد، لٹن روڈ سے مقصود، مغلپورہ سے شہزاد، سمن آباد سے کامران، ساندہ سے خالد، گلشن راوی سے حماد، جوہر ٹاؤن سے غلام کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن