• news

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری خوش آئند ہے: غنویٰ بھٹو

لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیرپرسن غنوی بھٹو نے کہا ہے ےہ بات خوش آئند ہے پارلیمنٹ کے دونوں اےوانوں نے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے فوجی عدالتیں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے وقت کی اہم تریں ضرورت تھیں۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو ےہ چاہتی ہے ملک میں ہر قیمت پر امن قائم کیا جائے۔ غنویٰ بھٹو نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے صدر خواجہ عطاءالرحمن سے ٹیلی فون پر مزید گفتگو کرتے کہا ملک حالت جنگ میں ہے ایسی صورت حال میں ملٹری کورٹس کا قیام ہی واحد آپشن تھا ہم سب نے فوج کے شانہ بشانہ چل کر دہشت گردی کیخلاف جنگ کو ہر قیمت پر جیتنا ہے۔ جو لوگ 21 ویں آئینی ترمیم کو جمہوریت پرخود کش حملہ قرار دے رہے ہیں ان کا مو¿قف درست نہیں ہے اور ان کی جانب سے اس طرح کے کلمات بھی نامناسب ہیں وہ اپنے سیاسی نظرےاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر پاکستان کے لئے سیاست کریں۔
غنویٰ بھٹو


ای پیپر-دی نیشن