مسافرکو دل کا دورہ، پی آئی اے کی مانچسٹر جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
کراچی ( سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز نمبر 732 کو ایک مسافر اختر جاوید پر دل کا دورہ پڑنے کے فوراً بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ 2 بجے پرواز کے فضا میں بلند کرتے ہی 60 سالہ اختر جاوید کو دل کا دورہ پڑا جس کی اطلاع پائلٹ کو دی گئی جنہوں نے طیارہ واپس اتارا۔ مسافر جاوید کو ہسپتال روانہ کرکے پرواز دوبارہ روانہ ہوگئی۔ جہاز میں 303 مسافر سوار تھے۔
ہنگامی لینڈنگ