برطانوی مبلغ ابو حمزہ کو امریکہ میں عمرقید
نیویارک (اے ایف پی) امریکہ میں ایک عدالت نے برطانوی مبلغ ابوحمزہ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ابوحمزہ کو دہشت گردی اور اغوا سمیت 11 دفعات میں مجرم قرار دیا گیا۔ عدالت نے ابوحمزہ کے جرائم کو برائی اور بربریت قرار دیا۔ ایک آنکھ سے نابینا ابوحمزہ شمالی لندن میں ایک مسجد میں امریکہ مخالف بیانات دینے کے حوالے سے معروف تھا۔ ابوحمزہ پر 19 مئی کو فردجرم عائد کی گئی تھی۔
عمر قید/ابوحمزہ