• news

چین: ہائیڈروجن بم کے حوالے سے معروف سائنسدان ”یومن“ کیلئے اعلیٰ سرکاری ایوارڈ

بیجنگ (اے ایف پی) چین کے ہائیڈروجن بم بنانے کے حوالے سے اہم تحقیق کار ایٹمی سائنسدان یومن کو ملک کے سب سے بڑے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جمعہ کے روز چینی صدر ژی جن پنگ نے 89سالہ یومن کو ایک تقریب میں ایوارڈ دیا۔ واضح رہے ہائیڈروجن بم بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے یومن کی شناخت کئی دہائیوں تک خفیہ رکھی گئی تھی۔ چین 1964ءمیں ایٹمی کلب کا رکن بنا تھا اور 1967ءمیں اس نے اپنا پہلا ہائیڈروجن متعارف کرایا۔
چینی سائنس دان

ای پیپر-دی نیشن