• news

ماڈل ٹاﺅن کچہری، بخشی خانے میں 4 قیدیوں کی تلخ کلامی ، لاتوں اور گھونسوں سے ایک دوسرے کو زخمی کر دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ماڈل ٹاﺅن کچہری میں پیشی پر لائے گئے قیدیوںکی بخشی خانے میں ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش، چار قیدی ایک دوسرے کے ہاتھوں زخمی ہو گئے۔ تفتیشی اہلکاروں نے مختلف مقدمات میں قید عاطف، عظمت اور عدنان وغیرہ کو ماڈل ٹاون کچہری میں لا کر بخشی خانے میں بند کیا تو ان ملزمان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ ایک دوسرے سے گالم گلوچ کا تبادلہ ہوا تو چاروں قیدی ایک دوسرے سے الجھ پڑئے، تھپٹروں، مکوں اور لاتوں کی برسات کرتے ہوئے ایک دوسرے کو زخمی کر دیا۔ پولیس اہلکاروں نے چاروں قیدیوں کو الگ کر کے لاک اپ میں بند کر دیا۔
قیدی زخمی

ای پیپر-دی نیشن