• news

اورکزئی کی 18 اقوام کا گرینڈ جرگہ، متاثرین کی فوری واپسی و بحالی کا مطالبہ

ہنگو (آئی این پی) اورکزئی کی 18اقوام کا گرینڈ جرگہ ہوا جس میں متاثرین کی فوری واپسی اور بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ لیوی اہلکاروں کی بھرتی میں بے قاعدگیاں کی گئیں، حق داروں کی حق تلفی قابل مذمت ہے، خبیر ایجنسی کے متاثرین کی طرح اورکزئی ای ڈی پیز کو بھی مراعات دی جائیں۔ اپنی اقوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قبائل پارٹی کے مرکزئی وائس چیئرمین حافظ حبیب نور اورکزئی نے ایجنسی ہیڈ کوارٹرز اورکزئی ایجنسی میں اٹھارہ اقوام کے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے کیا۔ مزید برآں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان وانا کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں گرینڈ جرگہ ہوا پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق وانا میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو تین دن کے اندر نکلنے کا حکم دیدیا گیا۔
جرگہ


ای پیپر-دی نیشن