• news

گوجرانوالہ: مغوی بچی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، ورثاءکا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج

گوجرانوالہ (نمائندہ خصو صی) پالولر نرسری سے تاوان کیلئے اغوا ہونیوالی 4 سالہ بچی زینب کے قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف ورثا نے نعش سی پی او آفس کے باہر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس کے خلاف نعرے اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کے مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر کو آگ لگا کر کچہری روڈ بلاک کرکے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ بچی کے ورثاءنے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاہم اعلی پولیس افسران کی جانب سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس نے 4 سا لہ بچی زینب کے اغوا کے بعد قتل کا مقدمہ تھانہ جناح روڈ میں درج کرلیا ہے۔

گوجرانوالہ مظاہرہ


ای پیپر-دی نیشن