اپنا روزگار سکیم کا اجراءخوش آئند ہے: خواجہ خاور رشید
لاہور (کامرس رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی پنجاب میں 31 ارب روپے کی لاگت سے اپنا روزگار سکیم کی مدد سے پنجاب میں اقتصادی ترقی کیلئے نئے باب کا آغاز ہوا ہے جس سے 50 ہزار افراد کو باعزت روزگار ملے گا۔