صنعتوں کو توانائی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے : خرم دستگیر
لاہور (کامرس رپورٹر )وفاقی وزیر برائے تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا کہ ملکی صنعتوں اور برآمدکنندگان کو توانائی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان کے غیر رسمی دورے کے موقع پر کہی اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں محمد ادریس ،ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیرنے بھی اظہارخیال کیا ۔