• news

پاک ایران تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنائے جائیں گے : مجتبیٰ شجاع

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر ایکسائز وٹیکسیشن، خزانہ و قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ پاک ایران تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنائے جائیں گے۔دونوں ملکوں کے تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ۔ گوشت اور چاول ، فروٹ ودیگر کئی اجناس ایران بھیجی جا سکتی ہیں اور ونڈ انرجی کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کی جا سکتی ہے -ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بزنس و انوسٹمنٹ ٹریڈ بورڈمیںاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 5 فیصد جی ایس ٹی واپس لینے کا مطالبہ
لاہور (کامرس رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات پر 5%اضافی جی ایس ٹی کا فیصلہ واپس لیلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خواجہ ضرار کلیم نائب صدر و ریجنل چئیرمین فیڈریشن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ جب کہ انڑنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بہت حد تک کم ہوگئی ہیں ایسے میں 5%مزید جی ایس ٹی لگانے کی کوئی وجہ نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن