• news

نصاب میں برداشت‘ ہم آہنگی اور امن کے حوالے سے مضامین شامل کئے جائیں : شہباز شریف

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گذشتہ روز اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہواجس مےں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ غےر معمولی صورتحال غےر معمولی اقدامات کی متقاضی ہے۔ ےہی وجہ ہے کہ پنجاب بھر مےں تعلےمی اداروں کے سکےورٹی انتظامات کو فول پروف بناےا جارہا ہے ۔ تعلےمی اداروں مےں سکےورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہےں ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہداےت کی کہ سرکاری و نجی سکولوں، کالجوں اور ےونےورسےٹوں مےں وضع کردہ سکےورٹی پلان کے تحت انتظامات ہونے چاہئےںاور سکےورٹی انتظامات کی روزانہ کی بنےادپر مانےٹرنگ ےقےنی بنائی جائے، اس ضمن مےں کسی قسم کی غفلت ےا کوتاہی برداشت نہےں کی جائےگی۔ سکےورٹی انتظامات کی چےکنگ کےلئے ضلع اور تحصےل کی سطح پر کمےٹےاں تشکےل دے دی گئی ہےں۔ ضلع اورتحصےل کی سطح پر منتخب نمائندے متعلقہ انتظامی و پولےس افسران کے ہمراہ تعلےمی اداروں مےں سکےورٹی انتظامات کا جائزہ لےں گے اورباقاعدگی سے رپورٹ پےش کرےں گے۔ وزےراعلیٰ نے صوبائی وزراءکو پنجاب بھر کے تعلےمی اداروں کے سکےورٹی انتظامات کا جائزہ لےنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزراءاپنے تفوےض کردہ اضلاع مےں تعلےمی اداروںمےں سکےورٹی انتظامات کا خود جائزہ لےںاوراس ضمن مےں باقاعدگی سے رپورٹ بھی پےش کی جائے۔ صوبائی وزراءاگلے دس روز کے دوران اپنے متعلقہ اضلاع مےں رہےں گے اور سکےورٹی انتظامات کی نگرانی کرےں گے۔ انہوںنے کہا کہ تعلےمی اداروںمےںوضع کردہ سکےورٹی پلان پر ہر قےمت پر مکمل عملدر آمد ہونا چاہئے اورسی سی ٹی وی کےمروں کے ذرےعے تعلےمی اداروں مےں مانےٹرنگ ےقےنی بنائی جائے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ وضع کردہ سکےورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد اور سی سی ٹی وی کےمروں کے آپرےشنل ہونے کے حوالے سے متعلقہ محکمے ذمہ دار ہوں گے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ اےسے تعلےمی ادارے جنہوں نے مقررہ مدت تک سکےورٹی انتظامات مکمل نہےں کےے انہےں وارننگ دی جائے اور جلد سے جلد سکےورٹی انتظامات مکمل کرنے کے حوالے سے انہےں پابند بناےا جائے۔ انہوںنے کہا کہ تعلےمی اداروں مےں طلبہ کےلئے اےن سی سی کی تربےت دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے کےونکہ موجودہ حالات مےں اےن سی سی کی تربےت انتہائی ضروری ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اتحاد، اتفاق، امن، ہم آہنگی، رواداری اوربرداشت کی ضرورت ہے اور مےں سمجھتا ہوں کہ تعلےمی اداروں خصوصاً سکولوں مےں اسلام کے ان سنہری اصولوں کے حوالے سے خصوصی لےکچرز اور سےمےنار کا اہتمام ہونا چاہئے۔ لہٰذا جس طرح ڈےنگی کے خلاف جنگ کے دوران ڈےنگی کے مرض اور احتےاطی تدابےر کو سےلبس کا حصہ بناےا گےا تھا اسی طرح اب تعلےمی اداروں خصوصاً سکولوں مےں برداشت، ہم آہنگی اور امن جےسے اسلام کے سنہری اصولوں کے حوالے سے لےکچر دےئے جائےں اور سلیبس مےں برداشت، ہم آہنگی اورامن کے حوالے سے مضامےن شامل کےے جائےں گے اور اس ضمن مےں ماہرےن ، منتخب نمائندوں اور جےد علمائے کرام کی خصوصی کمےٹی حتمی سفارشات پےش کر ے گی۔ ڈےنگی کی طرز پر برداشت، ہم آہنگی اورامن کے حوالے سے سوالات امتحانات مےں شامل کئے جائےں گے اور ےہ کمےٹی آئندہ دو ہفتے کے دوران اپنی سفارشات پےش کرے گی کےونکہ تعلےم ہی اےک اےسا ہتھےار ہے جس کے ذرےعے دہشت گردی، انتہاءپسندی اور فرقہ وارےت کے ناسور کا خاتمہ کےا جا سکتا ہے۔ وزےراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہداےت کی کہ صوبے مےں اشتعال انگےز تقارےر، مذہبی منافرت پر مبنی لٹرےچر کی اشاعت و تقسےم، لاو¿ڈ سپےکرکے غےر قانونی استعمال اور وال چاکنگ کو روکنے کےلئے بلا امتےاز اےکشن جاری رکھا جائے اور اشتعال انگےز تقارےر پر مبنی سی ڈےز فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ مزید براں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ایک ہو چکی ہے۔ اتحاد اور اتفاق کی قوت سے دہشت گردوں کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کریں گے۔ قومی اور فوجی قیادت نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جرا¿تمندانہ فیصلے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بچانے کی جنگ میں صرف جیت ہی واحد آپشن ہے اور یہ جنگ ہر صورت جیت کر آئندہ نسلوں کو محفوظ اور پرامن پاکستان دیں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز رکن قومی اسمبلی سعید احمد منہیس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے راولپنڈی کے قریب تلہ گنگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صباح نیوزکے مطابق حکومت نے دینی مدارس کے بارے میں تمام معاملات مدارس کی قیادت کی مشاورت کے ساتھ طے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 13جنوری کو اسلام آباد میں دینی مدارس کی قیادت کے ساتھ خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ایک بار پھر شہباز شریف نے جمعیت علما اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اوروفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولانا حنیف جالندھری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اتفاق رائے سے منگل کو مدارس کی قیادت کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلی نے کہا ہے حکومت مدارس کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتی نہ ہی کسی کو ازخود ایسا کرنے کا اختیار دیں گے۔ مدارس کی شکایا ت کا ازالہ کریں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن اور مولانا حنیف جالندھری سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کئے اور ےقےن دہانی کرائی کہ حکومت مدارس کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتی۔ تمام معاملات مدارس کی قیادت کی مشاورت کے ساتھ طے کریں گے اور اس سلسلے میں 13جنوری بروز منگل کو دینی مدارس کی قیادت کے ساتھ خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

شہباز شریف



ای پیپر-دی نیشن