• news

ایونٹس سے دستبردار کروانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے:ہاکی فیڈریشن

لاہور( نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مالی بحران کے باعث قومی ہاکی ٹیم کو اگلے ماہ چین نہ بھیجنے اور اذلان شاہ کپ سے بھی دستبرار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کو چین کے دورے میں میزبان ٹیم کے خلاف چھ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں حصہ لینا تھا۔ پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ فیڈریشن اس وقت شدید ترین مالی مسائل کا شکار ہے جس کے باعث اس کے لئے قومی ٹیم کو دورے پر بھیجنا ممکن نہیں ہے۔ ٹیم کا یہ دورہ جولائی میں ہونے والے اولمپک گیمز کے کوالیفائنگ رانڈ کی تیاری کا حصہ ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپریل میں ملائیشیا میں ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے بھی قومی ٹیم کا نام واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کی وجہ بھی فنڈ کی کمی بتائی گئی ہے۔ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس کے مالی مسائل حل کرنے پراب تک کوئی توجہ نہیں دی۔

ای پیپر-دی نیشن