• news

وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں جرائم، دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں جرائم اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر قائم کمیٹی 2 ہزار سے زائد رضاکار شہریوں پر مشتمل ہے۔ کمیٹی جرائم اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پولیس کی مدد کرے گی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ عوام کی مدد کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ شہری مشکوک افراد، سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دیں۔

ای پیپر-دی نیشن