• news

نائیجیریا : لڑکی کا خودکش حملہ، کار بم دھماکہ‘22 افراد ہلاک

میوی گوری (اے ایف پی+ صباح نیوز+آن لائن) نائیجریا میں 10 سالہ لڑکی کے خود کش حملے اور کار بم دھماکے میں 22 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے برونو ریاست کے پولیس چیف گائیڈیو نے جیوبرن نے بتایا شہر میوی گوری میں مرغی فروش کی دکان کے قریب گاہکوں کا رش تھا لڑکی نے اس جگہ خود کو اڑا لیا پوٹیکم کے علاقے میں پولیس سٹیشن پر چیکنگ کے دوران بارودی گاڑی پھٹ گئی۔بوکو حرام نے تقریباً ایک ماہ کے دوران نائیجیریا میں اب تک سولہ گاوں مکمل تباہ جبکہ دو ہزار کے قریب شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بوکو حرام نائیجیریا میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تاریخ کے سب سے بدترین واقعات ہیں۔ مزید کہا گیا کہ انتہا پسند تنظیم بوکو حرام خونی جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ دوسری جانب نائیجرین حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز شدت پسندوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ذیادہ تر خواتین، بچوں اور بڑی عمر کے لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ نعشوں کو گننا مشکل ہو گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شدت پسند گروہ بوکوحرام سے اپیل کی ہے کہ وہ سینکڑوں یرغمالی بچوں کو رہا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن