چین: سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی میں عوامی مقامات پر برقعہ پر پابندی
بیجنگ (اے پی ) چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی میں عوامی مقامات پر برقعہ پہننے پر پابندی لگا دی۔ مقامی انتظامیہ نے فرانس اور بیلجیئم میں برقعے پر پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے اقدام کیا ہے مقامی قانون ساز مجلس نے اس سلسلے میں ایک قانون کی منظوری دی جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے برقعہ روایتی لباس کا حصہ نہیں ہے یاد رہے کہ بغور مسلمانوں کی بڑی تعداد پابندی سے متاثر ہو گی۔