• news

دہلی میں غیر منقولہ جائیداد کی خریداری کا الزام بھارت نے پی آئی اے کو سمن جاری کردیئے

کراچی (نیٹ نیوز) نئی دہلی میں غیر منقولہ جائیداد کی خریداری کا الزام لگاتے ہوئے بھارت نے پی آئی اے کو سمن جاری کردیئے۔ 13 جنوری سے قبل پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار ”دی ہندو اکنامک ٹائمز“ کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی کے سلسلے میں پاکستان کی قومی ائرلائن پی آئی اے کو سمن جاری کردیئے۔ بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پی آئی اے نے مقامی جائیداد خریدی ہے۔ بھارت کے بینکاری ریگولیٹر ریزرو بینک سے ضابطے کی ضروری منظوری حاصل کئے بغیر پاکستان کی قومی ائرلائن نے وسطی دہلی میں بارا ھنبار روڈ کے علاقے میں پانچ فلیٹ/ دفاتر حاصل کرلئے۔ نئی دہلی میں پی آئی اے کے مقامی دفتر کے انچارج کو پیش ہونے کے لئے سمن جاری کئے گئے اور کہا گیا کہ بعض غیر منقولہ جائیداد خریدنے یا حاصل کرنے کی مبینہ دستاویزات جمع کرائی جائیں۔ حکام کے مطابق سرکاری دستاویزات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد تعزیری کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا کہ پی آئی اے پر مالی جرمانہ کائد کیا جائے یا خریداری کے معاہدے کی منسوخی کی جائے۔
سمن جاری




ای پیپر-دی نیشن