لاکھوں کے ڈاکے مزاحمت پر خاتون قتل‘ فیروزوالہ میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ساتھی ہلاک
لاہور + فیروزوالا + مریدکے (نامہ نگاران) لاہور ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو سر پر پسٹل کے بٹ مار کرقتل کر دیا ہے جبکہ فیروزوالا میں شہریوں سے مقابلہ، ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے انکا ساتھی مارا گیا۔ شیرا کوٹ کے علاقہ شیراں والا پارک نمبر 2کے رفیق رنگ ساز کی بیوی سمیرا کمیٹیاں اکٹھی کرتی تھی، گذشتہ روز رفیق، اس کی بےوی سمےر ا اور بچے گھر مےں موجود تھے چار مسلح ڈاکو گھر میں گھس آئے۔ انہوں نے رفےق اور اس کے بچوں کو اےک کمرے مےں بند کےا اور سمیرا سے کمیٹیوں کی رقم کا پوچھتے رہے۔ سمےرا کے نہ بتانے پر ڈاکوو¿ں نے اس کے سر پر پسٹل کے بٹ مارے، سمیرا بے ہوش ہو کر گر پڑی جبکہ ڈاکو گھر سے 2لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سمےرا خون زےادہ بہہ جانے کی وجہ سے دم توڑ گئی۔ سمےرا کی ماں کوثر بی بی کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے تفتےش شروع کر دی ہے۔ ڈاکوو¿ں نے ساندہ مےںعلی رضاکے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 10لاکھ روپے، مغلپورہ کے عمران کے گھر سے 5 لاکھ روپے، ہربنس پورہ گوالہ کالونی مےں رفیق کے گھر سے4 لاکھ، ڈیفنس اے میں منظور کے گھر سے2 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے باغبانپورہ کے علاقہ میں درس بڑے میاں کے قرےب اےک الیکٹرک سٹور سے2 لاکھ روپے، ہنجروال کے علاقہ رائیونڈ روڈ پر عبدالرشید سے 92 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ گندا انجن کے قریب واحد کی دکان سے 75ہزار روپے اور موبائل فون، عمران سے 35 ہزار اور موبائل فون، اقبال ٹاﺅن نیلم بلاک میں آصف سے37ہزار اور موبائل فون، شفیق آباد کے علاقہ مالی پورہ بند روڈ پر زاہد سے18ہزارروپے اور موبائل فون،غازی آباد کے علاقہ تاج پورہ سکیم مےں فیض سے 17ہزار روپے اور موبائل فون ،شفےق آباد مےں گنجوں والی گھاٹی کے قرےب زاہد سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے ٹاو¿ن شپ مےں اےک گھر سے7لاکھ روپے جبکہ شاہدرہ ٹاو¿ن مےں اےک دکان سے 4لاکھ روپے کی نقدی وسامان چوری کر لےا ہے۔ چوروں نے راوی روڈ سے رمضان، گلشن اقبال سے پرویز، مزنگ سے ستارکی کارےں جبکہ مو چی گیٹ سے راشد، ہنجروال سے منور، ساندہ سے شرافت، شفیق آباد سے منیر، گوالمنڈی سے مزمل اقبال ٹاﺅن سے شہزاد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ علاوہ ازیں فیروزوالا میں جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب ڈاکوﺅں اور شہریوں کے مقابلے میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے انکا ساتھی مارا گیا، ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، ساتھی اسے اٹھا کر لے گئے۔ مریدکے تھانہ صدر کے علاقہ ماڑی چیلاں کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ نارووال سے محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راﺅ محمد اشرف کی کار سوار فیملی کو روک کر ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا۔ نقدی، موبائل فونز چھین لئے، دیگر گاڑیاں اور راہگیروں کو بھی لوٹ لیا۔ متاثرہ افراد کے شور پر قریبی آبادی کے لوگ اسلحہ لے کر آ گئے جنہوں نے ڈاکوﺅں کے ساتھ مقپابلہ کیا۔ فائرنگ کے دوران ڈاکوﺅں کا اپنا ساتھی شوکت علی چنگڑ ہلاک ہو گیا۔ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ڈاکو ننگل کس والا کا رہنے والا تھا۔ علاوہ ازیں فیروزوالا میں لاہور روڈ پر ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر سجاد احمد اور اشرف سے دو موٹر سائیکلیں اور ہزاروں روپے رقم چھین لی۔ شرقپور کے قریب ڈاکو زمیندار برجیس کے فارم میں گھس کر عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے کے مویشی، اسلحہ اور نقدی لو ٹکر لے گئے۔ چوروں نے زمیندار امانت علی کے ڈیرہ سے ساڑھے تین سو من مونجی چوری کر لی۔ دو نجی سکولوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کے کمپیوٹر ایل سی ڈی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے کے جوتے چوری کر لئے۔
ڈاکے