• news

لاہور: ون ویلنگ کرتے والدین کا اکلوتا بیٹا فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) رنگ روڈ پر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے والدین کا اکلوتا 24 سالہ بیٹا، ایم بی اے کا طالب علم فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ نعش گھر پہنچی تو ماں صدمے سے بے ہوش ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ گلبرگ کے رہائشی 24 سالہ ابراہیم نے اتوار کی چھٹی منانے کیلئے دوستوں کے ساتھ جلو پارک جانے کا پروگرام بنایا۔ دوپہر کو گھر سے کھانا کھانے کے بعد وہ اپنی موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا، رنگ روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ میں جا لگی جس سے ابراہیم شدید زخمی اور ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ نعش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ عزیز و اقارب دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ اس موقع پر دلخراش مناظر دیکھنے میں آئے۔ متوفی کے دوستوں کے مطابق ابراہیم باڈی بلڈنگ کا شوقین تھا اور پڑھائی میں بھی لائق تھا۔ وہ ہر اتوار چھٹی منانے کیلئے اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر باہر نکل جا تا تھا۔ بعدازاں متوفی کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
اکلوتا بیٹا

ای پیپر-دی نیشن