گوجرانوالہ: تاوان لیکر مغوی بچی کو قتل کرنیوالا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) تاوان کی رقم لےنے کے باوجود چار سالہ بچی کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم عامر فرید مبےنہ پولےس مقابلہ مےں مارا گےا۔ بتاےا گےا ہے کہ جناح روڈ پولےس کے اہلکاروں نے گزشتہ رات گئے فتو منڈ چوک کے قرےب ناکہ لگا رکھا تھا اس دوران پولےس نے موٹر سائےکل سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کےا مگر انہوں نے موٹر سائےکل بھگا دی جس پر پولےس پارٹی نے ان کا تعاقب شروع کر دےا، مختار کالونی کے قرےب ملزمان نے پولےس ملازمےن پر فائرنگ کردی، پولےس کی جوابی فائرنگ کے نتےجے مےں اےک ملزم مارا گےا، اسکا دوسرا ساتھی اندھےرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گےا تاہم پولےس نے ملزم کی نعش کو ضروری کاروائی کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کےا۔ واضح رہے پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے وال املزم عامر فرید چند روز قبل پاپولر نرسری میںچار سالہ بچی زےنب کو اغواءکے بعد تاوان کی رقم لےنے کے باو جود قتل کر نے کے مقدمہ میں ملوث تھاجس کی سا تھی ملزمہ عائشہ کو اےک روز قبل ہی پو لیس نے حراست میں لیا تھا جس نے دوران تفتےش اپنے جرم کا اعتراف کےا تھا۔
گوجرانوالہ / پولیس مقابلہ