• news

نائیجیریا: دوسرے روز بھی2 بچیوں کا خودکش حملہ،4 افراد ہلاک،26 زخمی

رمارتورو (رائٹرز+ اے ایف پی) دوسرے روز بھی شمال مشرقی نائیجریا میں مارکیٹ میں 2 بچیوں کے خودکش حملے میں 4 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی حکام اور عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا صوبے ریاست کے قصبہ پوئسکم کے نواحی علاقے قاسوائے جگوال کی مارکیٹ میں گاہک موبائل فون اور دیگر آلات خرید رہے تھے۔ پہلا دھماکہ ہوا جب لوگ زخمیوں کو اٹھانے لگے تو دوسری بچی نے خود کو اڑا لیا۔ ایک تاجر نے بتایا دونوں کی عمریں 10 برس کے قریب تھیں جب دھماکے ہوئے تو بھگدڑ مچ گئی۔ نعشوں کے چیتھڑے اڑے گئے۔ بعض ذرائع کے مطابق دونوں لڑکیاں تھیں ایک 15 اور دوسری 23 برس کی تھی۔ یاد رہے ایک روز قبل بھی 10 سالہ لڑکی نے ایک مارکیٹ میں خود کش دھماکہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن