• news

فوجی عدالتوں کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج کئے جانے کے ڈر سے آئین میں ترمیم کی: خورشید شاہ

سکھر (صباح نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب تک سکولوں کو فول پروف سکیورٹی نہیں دی جاتی تب تک سکول نہ کھولے جائیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سکولوں کو فول پروف سکیورٹی دینی چاہیے تمام صوبائی حکومتیں اور وفاقی حکومت اس پر زیادہ توجہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ،چھ یا دس دن سکول بعد میں کھول لیں اور سکول کو فورل پروف سکیورٹی فراہم کریں اور جب تک سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کئے جاتے سکول نہ کھولے جائیں ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے صرف آرمی ایکٹ میں ترمیم سے بھی کام چل سکتا تھا لیکن سپریم کورٹ میں چیلنج کے ڈر سے آئین میں ترمیم کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن