شاہ کوٹ: عمران خان کی شادی پر کارکن کی خوشی کا انوکھا اظہار، دلہا دلہن کی تصاویر کیساتھ ولیمہ کی تقریب
شاہ کوٹ (نامہ نگار) عمران خان کے عقیدت مند نے قائد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کی باقاعدہ دعوت ولیمہ کا اہتمام کر ڈالا۔ مقامی ریسٹورنٹ میں رات 8 بجے ہونے والی دعوت ولیمہ کی تقریب میں پیپلز پارٹی سٹی شاہ کوٹ کے جنرل سیکرٹری میاں شوکت، مسلم لیگی رہنما شیخ عبدالرزاق، عامر گیلانی، پی ٹی آئی رہنما نعیم بندیشہ، سلیم اقبال، نعیم بھٹی، سلمان شاہد، عامر بانڈا، شوکت بلوچ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شادی ہال میں باقاعدہ سٹیج سجایا گیا اور کرسیوں پر عمران خان اور ریحام خان کی تصاویر رکھی گئیں۔ تقریب کے میزبان میاں اسامہ امین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ انہیں عمران خان کی شادی کی انتہائی خوشی ہے اسی لئے انہوں نے یہ دعوت ولیمہ منعقد کی ہے۔