• news

بعض عناصر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جمہوریت کی شکل بگاڑنے کی کوشش کی:مودی

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ انتخابات کے دوران بھارتی جمہوریت کی شبیہ کو بگاڑنے کی کوشش کی تھی مگر بائیکاٹ کال کے باوجود بھی لوگوں نے کثرت سے حق رائے دہی کا اظہار کیا۔ دلی کے رام لیلا میدان میں بی جے پی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے پولنگ کی بھاری شرح پر کشمیری عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران عسکریت پسندوں اور حریت پسندوں کی طرف سے بائیکاٹ کال اور دھمکیوں کے باوجود بھی لوگوں نے بھاری مقدار میں ووٹ کاسٹ کئے۔ ووٹنگ عمل میں شرکت کی اور بی جے پی کے حق میں ووٹ دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن